امریکی پابندیوں کی شکار چینی فرموں کی تعداد میں اضافہ، چین کی طرف سے تنقید

 China

China

چین (اصل میڈیا ڈیسک) چین کی حکومت نے امریکہ کے ،چینی کمپنیوں کی امریکی مالیاتی منڈیوں تک رسائی کو محدود کرنے کے، فیصلے پر تنقید کی ہے۔

چین وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وِن بِن نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں اپنے آئینی حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے تمام تدابیر اختیارکریں گی اور ہم امریکہ کی چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے اقدامات کا سدباب کریں گے۔

امریکہ کی طرف سے چینی کمپنیوں پر پابندیاں وسیع کرنے کے فیصلے کے بعد ڈو جونز اور FTSE رسل نے 20 کے قریبی چینی کمپنیوں کو انڈیکس سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر جو بائڈن نے 3 جولائی کے فیصلے کے ساتھ بعض چینی فرموں کو پابندیوں کی فہرست میں داخل کر دیا تھا اس فیصلے سے امریکی پابندیوں کا سامنا کرنے والی چینی فرموں کی تعداد 59 تک پہنچ گئی تھی۔