امریکی ریاست میری لینڈ کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

Shopping Mall Firing

Shopping Mall Firing

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق شاپنگ مال کی پہلی منزل پر ایک شخص کی فائرنگ کے بعد اچانک بھگدڑ مچ گئی۔

فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس کا خیال ہے کہ مرنے والوں میں ایک حملہ آور بھی شامل ہے۔ فائرنگ کی وجہ بھی معلوم نہیں ہو سکی۔