انجلینا جولی کی فلم کی شوٹنگ، ٹریفک جام

Angelina Jolie

Angelina Jolie

سڈنی (جیوڈیسک) ہالی وڈ اداکارہ انجیلا جولی ان دنوں نئی فلم “اَن بروکن” کی شوٹنگ کے سلسلے میں آسٹریلیا میں موجود ہیں۔

اداکارہ فلم کا ایک سین عکس بند کرانے کے لیے سڈنی کی سڑک پر موجود تھی کہ ان کے مداحوں کی بڑی تعداد اداکارہ کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہو گئی جس سے ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا۔ “اَن بروکن” اولیمپک رنر Louis Zamperini کی کہانی ہے جو دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپان کے جنگی قیدیوں کے کیمپ پہنچ گیا تھا۔