اینجلینا جولی بنیں وِلن فلم “میلفسنٹ” کا ڈیجیٹل موشن پوسٹر جاری

Angelina Julie

Angelina Julie

نیویارک (جیوڈیسک) والٹ ڈزنی پکچرز کی نئی فلم میں اینجلینا وِلن بن گئیں۔ ہالی ووڈ کی نئی ایکشن،ایڈونچر، ڈرامہ تھرلر فلم “میلفسنٹ” کا ڈیجیٹل موشن پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں اینجلینا جادوگرنی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

بحیثیت پروڈکشن ڈیزائنر دو آسکر ایوارڈز جیتنے والے ہدایتکار رابرٹ اسٹارمبرگ کی یہ فلم افسانوی کہانیوں پر مبنی کئی کتابوں سے ماخوذ ہے جس میں اینجلینا جولی سمیت ایلی فیننگ، شارلٹو کوپلے، برینٹن تھوائیٹس، میرانڈا رچرڈسن اور سیم رائلے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ڈون ہین اور جوئے روتھ کی پروڈیوس کردہ اس ایڈونچر فینٹسی فلم کی کہانی ڈزنی کلاسک سلیپنگ بیوٹی کی وِلن میلفسنٹ کے گرد گھومتی ہے جو دراصل ایک خوبصورت نوجوان لڑکی تھی تاہم جنگل میں اپنی پُرامن سلطنت کوحملہ آوروں سے بچاتے ہوئے دھوکا دہی اور غداری کے بعد پتھر دل بن جاتی ہے اور پھر سلطنت کے نئے بادشاہ کی بیٹی اروڑا پر جادو کر دیتی ہے۔ 20 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی ایکشن وایڈونچر سے بھر پور یہ فلم میلفسنٹ والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز موشن پکچرز کے تحت رواں سال 30 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔