گلوکار جسٹن بیبر ٹورنٹو حملہ کیس میں پولیس کے سامنے پیش

 Justin Bieber

Justin Bieber

ٹورنٹو (جیوڈیسک) کینیڈین پاپ گلوکار جسٹن بیبر ڈرایئور پر حملہ کرنے کے ایک مقدمے میں پولیس کے سامنے پیش ہو گئے۔ 19 سالہ جسٹن بیبر پولیس اسٹیشن پہنچے تو میڈیا اور چاہنے والوں کی بڑی تعداد پولیس اسٹیشن کے باہر موجود تھی۔

جسٹن بیبر پر دسمبر میں ایک لیموزین کار کے ڈرائیور پر حملہ کر نے کا الزام ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ان کو مقدمے میں باضابطہ نامزد کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جسٹن بیبر کو ابھی گرفتار نہیں کیا گیا۔