ہالی وڈ کی نئی سائیکلوجیکل تھرل فلم ” اِن فِیئر” کا ٹر یلر جاری

IN Fair

IN Fair

نیویارک (جیوڈیسک) ہدایت کار جیمرے لوورنگ کی نئی سنسنی خیر ہارر تھرل فلم اِن فِیئر’IN Fair ‘ کا ٹریلر منظرِ عام پر آ گیا ہے۔ خوفناک حادثات کی منظر کشی کرتی اس فلم کی کہانی خطرناک غیر مرئی قوتوں کا سامنا کرنیوالے ایسے شادی شدہ جوڑے پر مبنی ہے جن کو دورانِ سفر غیر متوقع واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

گھنے اندھیرے جنگل میں نا معلوم راستے اور نا معلوم منزل کی جانب بڑھتے اس جوڑے کے کردار میں ہالی وڈ اداکار ایئن ڈی کیس ٹیکر اور ایلس اینگلرٹ اپنی اداکاری کے جوہر دِکھاتے نظر آئیں گے جبکہ سنسنی خیز ہارر سائیکلوجیکل فلم 7 مارچ سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔