انٹربنک فاریکس مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر 20 پیسے مزید مہنگا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) انٹربینک فاریکس مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر بیس پیسے مزید مہنگا ہو گیا۔ انٹربینک فاریکس مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز ہی سے ڈالر کی خریداری کا رجحان غالب رہا جس کے سبب آغاز ہی میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ ایک سو دو روپے کی سطح عبور کر گئی۔

انٹر بنک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر بیس پیسے مہنگا ہو کر ایک سو دو روپے دس پیسے کی سطح پر دیکھا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض ملنے سے روپے کی قدر مستحکم ہو سکتی ہے۔