انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں اُسامہ اسپورٹس کو سیمی فائنل تک رسائی پر چیئرمین حاجی الیاس اعوان کی ٹیم کو مبارکباد

کراچی : چیئر مین اُسامہ اسپورٹس فٹ بال کلب شاہ فیصل ٹائون حاجی محمد الیاس اعوان نے آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے میں اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون کو الواجد اسپورٹس فٹ بال کلب کو شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے۔

شاہ فیصل ٹائون کی معروف فٹ بال ٹیم اُسامہ اسپورٹس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں بھی اپنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرے گی ٹیم کی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے حاجی الیاس محمد اعوان نے کہاکہ انشا اللہ اُسامہ اسپورٹس فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی اور شاندار کھیل کے ذریعے شاہ فیصل ٹائون کا نام روشن کرے گی۔