کراچی: فائرنگ، تشدد کے واقعات، خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت سات افراد جاں بحق ہو گئے۔ شہر قائد میں دہشت گردوں نے کورنگی سو کواٹر کے قریب فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا۔ لیاقت آباد سی ون ایریا میں فائرنگ سے چائے خانے کا مالک زر ولی جاں بحق ہو گیا۔

اورنگی ٹاون قطرھسپتال کے نزدیک دکان پر فائرنگ سے فیصل جبکہ اورنگی نمبر پانچ میں فائرنگ سے سعد جان کی بازی ہار گیا۔ ماڑی پور کران سینما کے قریب سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔

آئی سی آئی پل سے خاتون کی لاش ملی ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ بن قاسم ٹاون کے علاقے پیپری سے احمد یار نامی نوجوان کی لاش ملی ہے جبکہ جونا مارکیٹ میں فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔