خیرپور: اراضی کے تنازع پر 2 گروپوں میں تصادم، 6 جاں بحق

Khairpur

Khairpur

خیرپور (جیوڈیسک) خیرپور میں اراضی کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔کوٹ ڈیجی میں لاشاری قبیلے کے دو گروپوں میں زمین کے تنازعے پر دیرینہ دشمنی تھی۔

آج پنچایت کے دوران دونوں گروپوں میں پہلے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے مقامی ھسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔