گرفتار کارکنان کو رہانہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کرینگے، ایم ڈبلیو ایم

MWM Worker Arrest

MWM Worker Arrest

اسلام آباد (جیوڈیسک) مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ بھکر میں ان کے 25 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، 24 گھنٹوں میں رہا نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کریں گے۔ مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی ترجمان کا اسلام آباد میں جاری کئے گئے بیان میں کہنا تھا کہ ان کے 25 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

جن میں مجلس وحدت المسلمین پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری بھی شامل ہیں۔ گرفتار کئے گئے کارکن تعزیتی اِجتماع میں جارہے تھے۔ مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔ اگر کارکنوں کو 24 گھنٹوں میں رہا نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔