شاعر، ادیب اور دانش ور پروفیسر طحہ خان انتقال کر گئے

Professor Taha Khan

Professor Taha Khan

پشاور (جیوڈیسک) منفرد لب ولہجے کے نامور شاعر، ادیب، دانشور اور ماہر تعلیم پروفیسر طحہ خان پشاور میں انتقال کر گئے۔ پروفیسر طحہ خان 1936 کو بھارت کے شہر لکھنو میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد ہجرت کر کے پشاور آ گئے۔

37 سال تک درس و تدریس کے شعبے سے منسلک رہے۔ اِس دوران انہوں نے مزاحیہ شاعری میں خوب نام کمایا اور اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔