بھکر کے قصبے کوٹلہ جام میں پولیس موبائلوں سے کرفیو کا اعلان

Bhakkar Police

Bhakkar Police

بھکر (جیوڈیسک) بھکر کے قصبہ کوٹلہ جام میں پولیس موبائلوں سے کرفیو نافذ کرنے کیا علانات کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے حسینی چوک کو گھیرے میں لے لیا۔ قصبہ کوٹلہ کے علاقے حسینی چوک میں جمعے کے روز دو مذہبی گروپوں میں تصادم سے جاں بحق ہونیوالوں کا سوئم ہو رہا ہے، پولیس حکام کے مطابق سوئم میں تصادم کے نامزد ملزمان موجود ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے ٹبہ حبیب شاہ سے لے کر حسینی چوک تک پورا علاقہ گھیرے میں لے لیا ہے، دوسری جانب تصادم کے بعد کوٹلہ جام، کہا وڑکلاں، دریا خان اور پنج گرائیں میں تمام تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور بینک بند ہیں۔