ارجنٹائن، فٹبال میچ کے دوران تماشائی الجھ پڑے، 2 جاں بحق

Argentina

Argentina

ارجنٹائن (جیوڈیسک) ارجنٹائن میں فٹبال میچ سے پہلے شائقین میں تصادم کے باعث دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ بوکا جونیئرز اور سان لورینزو کی ٹیموں کے درمیان میچ ہونا تھا۔

دو گروپوں کے درمیان ہوائی فائرنگ کے تبادلے سے اسٹیڈیم میں بھگڈر مچ گئی۔ جس سے دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق رواں سال فٹبال میچ میں ہونے والا یہ چوتھا پر تشدد واقعہ ہے۔