فٹبال ٹیم بائرن میونخ نے بارسلونا کو دوستانہ میچ ہرا دیا

Byron Munich

Byron Munich

جرمنی (جیوڈیسک) جرمنی کی فٹبال ٹیم بائرن میونخ نے اسپینش کلب بارسلونا کو دوستانہ فٹبال میچ میں صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ شہر میونخ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم کے سٹرائیکر (Franck Ribery) نے کھیل کے پندرہویں منٹ میں پہلا گول اسکور کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی۔

دوسرے ہاف میں بھی میزبان کے فارورڈ (Mario Mandzukic) نے شاندار ہٹ لگا کر گولوں کی تعداد دو کی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی اور میونخ کی کامیابی کا باعث بنی۔ بائرن میونخ کی ٹیم کو نئے کوچ (Pep Guardiola) کی زیر نگرانی شاندار فتح نصیب ہوئی۔