ارجنٹائن میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد54 ہوگئی

Argentine Rains floods

Argentine Rains floods

بیونس(جیوڈیسک) آئرسارجنٹائن میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد54 ہوگئی۔ ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیاگیا ہے۔ دارالحکومت بیونس آئرس اورگردونواح میں آنے والے شدید سیلاب کے دوسرے دن بھی متعدد لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

جنوبی شہر لا پلاٹا میں 46 افراد مارے گئے ۔ ارجنٹائن کی صدر کرسٹینا کرشنر نے گزشتہ روز متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی کاررائیوں کا جائزہ لیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔