فوج کو لائن آف کنٹرول پر فری ہینڈ دیدیا گیا ہے : وزیر دفاع اے کے انتھونی

AK Anthony

AK Anthony

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو ہوا دیتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹرول لائن کی صورتحال پر بھارتی فوج کسی بھی قسم کا جواب دینے کے لئے آزاد ہے۔ بھارت کے پہلے طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے کے انتھونی نے کہا کہ بھارتی فوج پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر کسی بھی طرح کا جواب دینے کے لئے آزاد ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کو اپنی بحریہ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اور طیارہ بردار بحری جہاز کے بیڑے میں شامل ہونے سے بھارتی نیوی کا شمار دنیا کی مضبوط ترین بحریہ میں ہو گا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب آزاد کشمیر کے چری کوٹ، ستوال اور بٹل سیکٹروں میں نیا محاذ کھولتے ہوئے شدید گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہو گیا تھا۔