آرٹیکلز 370 اور 35 ۔ اے کے خاتمہ اور اس غیر قانونی اقدام سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبایا نہیں جا سکتا۔ مولانا محمد صدیق مدنی

Kashmiri Protesters

Kashmiri Protesters

چمن : جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمد حنیف سے جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے رہنماء مولانا محمد صدیق مدنی کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقات اور عید کی مبارکباد دی ۔ خادم جمعیت مولانا محمدحنیف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے طاقت کے نشے میں آرٹیکلز370 اور 35۔اے کے خاتمہ کرکے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے اور اس غیرقانونی اقدام سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبایا نہیں جاسکتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی ہیں اور مودی سرکارکا یہ فیصلہ انسانی حقوق پر کھلم کھلا حملہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کا یہ متنازعہ اقدام پاگل پن ہے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ بھارت نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت سے انحراف کیا ہے ۔مودی سرکار کو نہتے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا حساب دینا ہوگا۔ عالمی برادری کو اب ہر صورت میں بیدار ہونا پڑے گااور بھارت کے متنازعہ اقدام کا نوٹس لینا ہو گا۔

مولانا محمدصدیق مدنی نے کہا کہ مودی سرکار نے گھناونے اقدامات کرکے جنت نظیروادی کشمیر کو جہنم بنادیا ہے اور بھارتی فوج نے کشمیری عوام کو آزادی کے اپنے پیدائشی حق سے باز رکھنے کیلئے ظلم وستم کے پہاڑ توڑے ہیں ۔ جنگی جنون میں مبتلاء مودی سرکار نے ایک بار پھر خطے میں امن کو داو پر لگادیا ہے اور بھارتی اقدام سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مزید خوف وہراس کی فضاء پیدا ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیری بہن اور بھائیوں کا ساتھ دیں گے۔
مولانا محمدصدیق مدنی اور تمام شرکاء وفد نے مولانا محمدحنیف کو جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری بننے پر بھی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ جمعیت علماء اسلام کا پیغام گھر گھر تک پہنچانے اور جماعت میں انڈیوال پرستی، شخصیت پرستی اور قوم پرستی کی رجحانات کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

مولانا محمدصدیق مدنی
سابق صوبائی نائب صدر
جمعیت طلباء اسلام بلوچستان
03337752771