اشرف شاہ کے بھائی اقبال شاہ کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے : فضل ربی خان

کراچی : پاسبان صدر ٹائون کے آرگنائز فضل ربی خان نے گذشتہ روز کجھور بازار میں فائرنگ سے شہید ہونے والے اقبال شاہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور سابق یوسی ناظم صدر ٹائون اشرف شاہ سے ان کے بھائی کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقبال شاہ کے قاتلوں کی گرفتاری اور انہیں کیفر کردارتک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،پاسبان صدر ٹائون کے ورکرز بھی اقبال شاہ کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اقبال شاہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔