اٹک کی خبریں 25.02.2013

اٹک پولیس نے 24 گھنٹے کے قلیل عرصہ میں 35 لاکھ روپے تاوان کے لیے اغوا کیے گئے

اٹک (جی پی آئی) اٹک پولیس نے 24 گھنٹے کے قلیل عرصہ میں 35 لاکھ روپے تاوان کے لیے اغوا کیے گئے مغوی ساڑھے چار سالہ عبد السبحان کو بازیاب کر ا کر 2 اغوا کنندگان، سابق لیڈی کونسلر یونین کونسل نمبر 1صفیہ بیگم المعروف گڈو کا بیٹا یاسر محمود عرف چانی ولد محمد اقبال اور ہومین رائٹس تنظیم سے برطرف شدہ عبدالرحمان عرف پپو ولد موسی خان ساکن کاملپور موسی ، ساکنائے محلہ سمندر آباد اٹک شہرکو گرفتار کر لیا ڈی پی او سید علی ناصر رضوی ڈی ایس پی حفیظ احمد اولکھ اور چھاپہ مار ٹیم میں شامل ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک حافظ محمد رفیق سمیت 10افسران اور ملازمین کو ایک لاکھ نقد انعام اور سر ٹیفکیٹ دیئے جبکہ مرکزی سیرت کمیٹی اور انجمن تاجران نے بھی ڈی پی او اور چھاپہ مار ٹیم میں شامل تمام افسران کو انعامات سے نوازا آر پی او راولپنڈی اور آئی جی پنجاب نے بھی کامیاب کاروائی پر چھاپہ مار ٹیم کو سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کے اعلانات کی جبکہ شہریوں نے ڈی پی او اور اٹک پولیس کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہاہے اٹک پولیس کو جدید خطوط پر استوار کر کے عوام اور پولیس کے درمیان قائم خلیج کو ختم کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے تھانہ اٹک سٹی میں پرہجوم پریس کانفرنس اور معززین علاقہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اٹک کی نمائندگی اے ڈی سی چوہدری محمد علی رندھاوا نے کی ساڑھے چار سالہ مغوی کو بازیاب کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈی ایس پی حفیظ احمد اولکھ ، ایس ایچ او تھانہ اٹک سٹی انسپکٹر حافظ محمد رفیق ، تفتیشی سب انسپکٹر محمد ادریس ، انچارج آئی ٹی لیب سب انسپکٹر جہانزیب خان المعروف ٹائیگر ، اے ایس آئی محمد ضمیر ،ہیڈ کانسٹیبل اعجاز مغل ،ثاقب محمود، محمد یاسر ، اے ایس آئی انور خان اور سیف الرحمان کے علاوہ صدر انجمن تاجران راشد الرحمان خان ، نگران اعلی مرکزی سیرت کمیٹی حاجی محمد الیاس ، صدر حاجی محمد الماس ، سینئرنائب صدر ڈاکٹر عرفان قادری ، صدر صرافہ ایسوسی ایشن افتخار احمد صراف ،سٹی صدر مسلم لیگ حاجی محمد اکرم خان ، سابق ناظم رانا شوکت ، چیئرمین اٹک پریس کلب (رجسٹرڈ) ندیم رضا خان ، سینئر وائس چیئرمین شیخ جاوید اقبال وائس چیئرمین طارق محمود ، ملک اسد محمود ، سینئر صحافی و کالم نگار ڈپٹی چیئرمین طاہر نقاش اعوان کے علاوہ معززین علاقہ اور تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ڈی پی او اس عزم کا اظہار کیا کہ اٹک پولیس عام آدمی کی عزت نفس کو کسی صورت پامال نہیں ہونے دے گی شہریوں کی تذلیل اور گردن میں سریا رکھنے والے پولیس افسران اور ملازمین کو کسی صور ت برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اٹک پولیس نے 24 گھنٹے سے کم عرصہ میں کامیاب حکمت عملی کے سبب اغوا برائے تاوان کے اندھے مقدمہ کو ٹریس کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے، تھانہ اٹک سٹی کے علاقہ ڈھوک فتح کی رہائشی ریحانہ کوثر زوجہ قمر دین کاجس کا خاوند اور بیٹا روز گار کے سلسلہ میں سعودی عرب میں مقیم ہے کا ساڑھے چار سالہ بیٹا عبدالسبحان گھر سے سموسہ لینے کے لیے گیا کافی دیر تک واپس نہ آنے پر تلاش شروع کی گئی تو اس نے شبہ ظاہر کیا کہ اس کے بیٹے کو اغوا کر لیا گیا ہے جس پر فوری طرح پر پولیس تھانہ اٹک سٹی نے زیر دفعہ 363 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اس دوران نامعلوم اغوا کاروں نے مغوی کی والدہ اور مغوی کے کزن جمال اور مصطفی کے موبائل نمبر وں پر کالیں کیں اور کہا کہ مغوی عبدالسبحان ان کے پاس موجود ہے اور وہ نوشہر ہ میں ہیں اور 35لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا جس پر جرم 365-Aت پ کے تحت ایف آئی آر میں تبدیلی کی گئی ڈی پی او نے کہا کہ انہوں نے اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی حفیظ احمد اولکھ ، ایس ایچ او تھانہ اٹک سٹی انسپکٹر حافظ محمد رفیق ، تفتیشی سب انسپکٹر محمد ادریس ، انچارج آئی ٹی لیب سب انسپکٹر جہانزیب خان المعروف ٹائیگر ، اے ایس آئی محمد ضمیر ،ہیڈ کانسٹیبل اعجاز مغل ،ثاقب محمود، محمد یاسر ، اے ایس آئی انور خان اور سیف الرحمان پر مشتمل خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی ٹیم نے ٹیکنیکل شہادتوں اور موبائل ڈیٹا کے ذریعے چوبیس گھنٹے کے اندر اندر ملزمان ٹریس کر تے ہوئے سابق لیڈی کونسلر یونین کونسل نمبر 1صفیہ بیگم المعروف گڈو کا بیٹا یاسر محمود عرف چانی ولد محمد اقبال اور ہومین رائٹس تنظیم سے برطرف شدہ عبدالرحمان عرف پپو ولد موسی خان ساکن کاملپور موسی ، ساکنائے محلہ سمندر آباد اٹک شہرکو گرفتاراور مغوی عبدالسبحان کو بحفاظت بازیاب کرالیا والدین نے موقع پرپہنچ کراپنے بچے کو شناخت کر لیا جائے وقوعہ سے ایک عدد زنجیر اور تالا بھی بر آمد ہوئے ڈی پی او نے اس اہم کیس میں انتہائی کم وقت میں کامیابی حاصل کرنے پر ڈی ایس پی صدر حفیظ احمد اولکھ اوران کی پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ٹیم کے لیے ایک لاکھ روپے نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا شہریوں اور مختلف مذہبی ، فلاحی تنظمیوں نے بھی اس سنگین واردات میں ملوث ملزما ن کو گھنٹو ں کے اندر گرفتار کر نے اور مغوی کی بحفاظت بازیابی پر پولیس کی کارکردگی کو سنہرے حروف میں سراہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیلنج کپ ٹی ٹوئنٹی میچ، فرینڈز کرکٹ الیون بمقابلہ یوتھ کرکٹ کلب یکم مارچ بروز جمعہ المبارک ضلع کونسل سٹیڈیم اٹک میں صبح کے وقت کھیلا جائے گا
اٹک (جی پی آئی) چیلنج کپ ٹی ٹوئنٹی میچ، فرینڈز کرکٹ الیون بمقابلہ یوتھ کرکٹ کلب یکم مارچ بروز جمعہ المبارک ضلع کونسل سٹیڈیم اٹک میں صبح کے وقت کھیلا جائے گا فرینڈز کرکٹ کلب کے کپتا ن محمد ابو بکرجبکہ یوتھ کرکٹ کلب کے کپتان طا ہر محمو د مو دی ہونگے میچ کے مہمان خصوصی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 15 محمد اقبال ملک اور چیئرمین اٹک پریس کلب (رجسٹرڈ) ندیم رضا خان ہونگے شائقین کرکٹ کو ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پی ایم اے پنجاب کا اجلاس زیر صدار ت صوبائی صدر پروفیسر اشرف نظامی ہوا
اٹک(جی پی آئی) پی ایم اے پنجاب کا اجلاس زیر صدار ت صوبائی صدر پروفیسر اشرف نظامی ہوا جس میں صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے صدور ، سنٹرل کونسلر زاور ایگزیکٹو باڈی کے ممبران اور صدر پی ایم اے اٹک ڈاکٹر اسلم خان مروت کے علاوہ پنجاب بھر کے سینئر ڈاکٹرز نے شرکت کی اجلاس میں میڈیکل پروفیشن کو درپیش جملہ مشکلات اور مسائل کا جائزہ لیا گیا جائزہ کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب گورنمنٹ نے جو چار میڈیکل کالجز جن میں ڈیرہ غازی خان ، سیالکوٹ، ساہیوال او ر رحیم یار خان شامل ہیں میں سٹاف کو بذریعہ پنجاب پبلک سروس کمیشن فی الفور تعینات کیا جائے او ر پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کی مجوزہ تشکیل نو کے متعلق قومی اسمبلی سے جو بل پاس ہوا ہے اس کی پرزومذمت کی گئی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مذکورہ بل کو فوری طور پر واپس لیا جائے اجلاس میں میڈیکل کالجز میں شام کی کلاسز کے اجرا کے معاملے پر کافی ببحث و تمحیص ہوئی اور لاڑکانہ یونیورسٹی کے اس فیصلے کی مذمت کی گئی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس یونیورسٹی انتظامیہ کے اس گھنائونے اقدام کا نوٹس لے اگر ایسا نہ کیا گیا تو پاکستان بھر کے ڈاکٹر اور پاکستان اور پنجاب پی ایم اے قانون کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبو ر ہونگے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 3مارچ کو ہونے والے مرکزی پی ایم اے کے اجلاس منعقدہ اسلام آباد میں ان تمام نقاط بحث کی جائے گی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چھچھ کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی، خان واثق خان نے خانزادہ و کرنل گروپ کی 65سالہ رفاقت کو خیر باد کہہ کر امیدوار صوبائی اسمبلی خان رضا خان کی حمایت کا اعلان کر دیا
اٹک (جی پی آئی) چھچھ کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی، معروف سیاسی و سماجی شخصیت خان واثق خان نے خانزادہ و کرنل گروپ کی 65سالہ رفاقت کو خیر باد کہہ کر امیدوار صوبائی اسمبلی خان رضا خان کی حمایت کا اعلان کر دیا، رضا خان پی پی 16میں مضبوط ترین امیدوار بن گئے، ملک آباد کی آرائیں برادری اور پیر داد کے سابق کونسلر فیاض خان ، حاجی فدا، حاجی ریاض نے بھی رضا خان کی الیکشن مہم چلانے کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق علاقہ چھچھ کی بااثر سیاسی دھڑے سیاسی رہنما خان واثق خان نے اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت امیدوار برائے صوبائی اسمبلی خان رضا خان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں مکمل سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ادھر چھچھ کے دیگر کئی دھڑوں اور برادریوں نے بھی رضا خان کی حمایت کا اعلان کیا ہے جن میں ملک آباد آرائیں برادری کے ملک محمد جاوید، عبدالرشید، حاجی صفدر خان، محمد اقبال، ممریز، صفدر، افتخار احمد شامل ہیں ، اسی طرح حضرو کے سابق کونسلر فیاض خان نے سابق ناظم حضرو حاجی شیراز خان اور معروف سیاسی شخصیت سمندر خان کی کاوش سے اپنے ساتھیوں اور برادری سمیت اپنے ڈیرہ پر کارنر میٹنگ میں رضا خان کی حمایت کا اعلان کیا اور دعائے خیر کی،چھچھ کی معتبر سیاسی شخصیت واثق خان جلالیہ کی رضا خان کی حمایت کرنے پر رضا خان حلقہ پی پی 16 میں مضبوط ترین امیدوار کے طور پر سامنے آ ئے ہیں ، ر ضا خان کی حمایت چھچھ کے سینکڑوں سیاسی و سماجی شخصیات پہلے ہی کر چکی ہیں جبکہ آئندہ دنوں میں بھی بڑے دھڑے رضا خان کی حمایت کا اعلان کرنے والے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
)موت کا ذائقہ ہر ذی روح کو چکھنا ہے ۔موت مرنے کا نام نہیں ملاقات کا نام ہے
اٹک ( جی پی آئی)موت کا ذائقہ ہر ذی روح کو چکھنا ہے ۔موت مرنے کا نام نہیں ملاقات کا نام ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین ابو طیب علامہ رفاقت علی حقانی بانی و مہتمم جامعہ حقانیہ ظاہر العلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ نے مسجد بیت المکرم میں انسپکٹر عبد الرئوف ،محمد ارشد ،خالد محمود کے والد نائب صوبیدار محب حسین کی محفل قل سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک ملنسار ، خوش اخلاق ،با صلاحیت اور ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے مرحوم ایک سائباں تھے جن کا خلا اہلیان محلہ اور فیملی کے لیے برسوں پر نہ ہو سکے گاحافظ محمد یاسر اعوان خطیب جامع علی مسجد فاضل و مدرس جامعہ حقانیہ ظایر العلوم نے کہا کہ اللہ تعالی نے موت و حیات کو آزمائش کے لیے پیدا کی ہے مرحوم نے اپنی زندگی یاد خدا اور عشق مصطفی میں گزاری ڈاکٹر سجاد اختر عباسی نے کہا ہے کہ مرحوم ایک نیک اور اعلی اخلاق کے مالک تھے صاحبزادہ محمد طیب میلادی چیئر مین اے این آئی تحصیل اٹک نے کہا کہ مرحوم میلاد اور نعت خوانی بڑے ذوق و شوق سے سنتے تھے جامع کے میلاد کی محفل میں بھی مرحوم اول سے آخر تک رہے مرحوم کی محبت اور ذوق کی وجہ سے بار بار حریمین شریفین کی حاضری نصیب ہوئی اس مرتبہ پھر ارادہ کر رہے تھے کہ اللہ تعالی نے اپنے پاس بلا لیا مرحوم کی خدمات اور اعلی اخلاق پر ہر شخص نے خراج تحسین پیش کیا خان غلام خان بنگش وائس چیئرمین کینٹونمنٹ بورڈ نے کہا کہ مرحوم نہایت ہی باصلاحیت اور نیک شخص تھے محفل قل کے اختتام پر علامہ رفاقت علی حقانی نے صوبیدار محب حسین مرحوم اور ارشد ،عبدالرئوف ،خالد محمود کی نانی مرحوم کے لیے بھی دعائے مغفرت کی۔