اضلاع کی خبریں 27.02.2013

عوام بندر بانٹ اور ملک مکا کی سیاست کو تسلیم نہیں کریں گے۔ محمدشاہدغوری

اسلام آباد(جی پی آئی)پاکستان سنی تحریک کے سینئرمرکزی رہنما محمدشاہدغوری نے کہا ہے کہ عام انتخا بات کا التوا کسی بھی صورت ملک و قوم کے مفاد میں نہیںہو گا۔۔عوام بندر بانٹ اور ملک مکا کی سیاست کو تسلیم نہیں کریں گے۔نگران حکومت کیلئے تمام سیاسی جماعتوںکو اعتمادمیں لیا جا ئے تاکہ غیر جانبدارانہ الیکشن کا انعقاد ممکن بنایا جاسکے۔پا ک افواج کی طرف سے بروقت الیکشن کے حق میں دیا گیا بیان جمہوریت کے استحکام کے لئے انتہا ئی اہمیت کا حامل ہے۔مسلم لیگ”ن”کیساتھ اتحاد کیلئے مشاورت اور ملاقاتوں کا سلسلہ جار ی رہے گا۔27فروری کو اسی سلسلہ میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ و دیگر امور پر پا کستان سنی تحریک اور ”ن”لیگ کی ورکنگ کیمٹی کا اجلاس بھی ہوگا۔سازش کے تحت ملک میں امن و امان کی صورت حال کو خراب کیا جا رہا ہے۔کوئٹہ اور کراچی سمیت ملک بھر میں امن و امان کی صورت حال کو مخدوش کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پا کستان سنی تحریک کی سیاسی ورکنگ کمیٹی کے اہم ترین اجلاس سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔محمدشاہدغوری نے کہا کہ MQMاور پیپلز پارٹی کی لڑائی نورا کشتی ہے جسے اب عوام تسلیم نہیںکریں گے۔ایک سوچی سمجھی سا زش کے تحت حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن الیکشن ملتوی کروانے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔ شفاف اوربروقت انتخابات ملک و قوم کی تر قی اور خوشحالی کی ضمانت ہیں۔کراچی سمیت ملک بھرمیں کسی نے اگر بندوق کے زور پر انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کی کو شش کی توقوم بھر پور مذاحمت کرے گی۔نا اہل حکمرانوں نے ملک و قوم کو دہشت گردی،مہنگائی،اور کرپشن کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔روٹی،کپڑا اور مکان کے خواب دکھانے والے عوام کو بے روزگاری،بھوک وافلاس،مہنگائی،ڈرون حملے اورلاقانونیت کے تحفے دے رہے ہیں۔قوم پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں سے شدید مایوس ہوچکی ہے۔ملکی عزت وقار کا سودا کرنیوالوں اورقو م کو اندھیروں میں دھکیلنے والوںکے دن گنے جاچکے ہیں۔آئندہ انتخابات حکمرانوں کے لئے پل صراط ثابت ہوں گے۔محمدشاہدغوری کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں ملک بھر کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔اجلاس میں مر کزی رہنما محمد شکیل قادری،محمد شاداب رضانقشبندی،خان محمد جتک،محبوب سہتو،محمد زاہد حبیب قادری،محمدمطلوب اعوان ودیگرشریک تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی پریس کانفرنس کامتن
اسلام آباد(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن ) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ ملک میں دوروزجوبلیک آوٹ دیکھنے میں آیااگریہ واقعہ کسی اورملک میں پیش آیاہوتاتواس ملک کے وزیراعظم یامتعلقہ وزیرمستعفی ہوچکے ہوتے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی کرپشن اوربیڈگورننس کی وجہ سے ملک کے ادارے تباہی کے دھانے پرپہنچ گئے ہیں اوراس حکومت نے اپنے آخری دنوں میں ملک کواندھیروں میں دھکیل کرعوام کواپنی رخصتی کاتحفہ دیا۔احسن اقبال نے کہاکہ حکومت کی ایک ناکامی جس کابہت کم ذکرکیاگیاوہ کشن گنگاڈیم پرپاکستان کے خلاف فیصلہ آیااس کی وجہ یہ ہے پاکستان نے جوٹیم اس کیس کے لئے بھیجی تھی اس کواصل واقعات کا علم ہی نہیں تھاجس کی وجہ سے پاکستان کشن گنگاڈیم پرہمارے ملک کے خلاف فیصلہ آیاجس کی وجہ پاکستان کو نیلم جہلم پراجیکٹ پر130میگاواٹ بجلی کی کم پیداوارہوجائے گی ۔احسن اقبال نے ان خیالات کااظہارپاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احسن اقبال نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اپنے پانچ سالہ دوراقتدارمیں کرپشن کے جوداغ لگائے جس کی وجہ سے ملک کاکوئی بھی ادارہ محفوظ نہیں رہا،حتی کہ ایچ ای سی کوبھی اس حکومت نے اس لئے تباہ کردیاتاکہ جعلی ڈگری والے افرادکونااہلی سے بچایاجاسکے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ایک بے رحم پارٹی ہے جس نے ملک کوناقابل تلافی نقصان پہنچایالیکن پاکستان کے عوام باشعورہیں ان کی عام انتخابات میں ضمانتیں ضبط کرادیں گے ،احسن اقبال نے کہاکہ صوبہ سندھ میں کرپشن عروج پرہے اورمیرٹ کوپامال کرکے نوکریوں کاجمعہ بازارلگایاگیا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی نوراکشتی کررہی ہیں اوریہ سندھ کے عوام کے ساتھ ایک ناٹک ہے لیکن سندھ کے عوام اس ناٹک اورشعبدہ بازی کوجان چکے ہیں ،پیپلزپارٹی نے بلدیات کانیابل منظورکرایایاپرانابل بحا ل کرایااس کی وجہ صرف اورصرف ایک ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ میں عوام کوبے وقوف بناسکے اورایم کیوایم کراچی کے عوام کوبے وقوف بناسکے اوردونوں جماعتیں اپنے اپنے ووٹرزکومناسکیں اورالیکشن کے بعدپھراکٹھے ہوجائیں ،اب جب ایم کیوایم وفاقی اورسند ھ حکومت سے الگ ہوئی اورنہ ہی الطاف حسین نے تین گھنٹے کاخطاب بھی نہیں کیاجس کامطلب ہے کہ دونوں جماعتوں نے ایک سوچے سمجھے منصوبے پرعمل کیا،یہ ایک ناٹک اورنوراکشتی ہے ۔احسن اقبال نے کہاکہ سندھ میں تبدیلی کی لہربیدارہوچکی ہے جس کے نتیجے میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کا فنگشنل ،جماعت اسلامی اورقوم پرستوں سے اتحادہورہاہے ،پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کرکرپشن کاخاتمہ کرے گی ،سندھ حکومت نے تودوسال قبل آنے والے سیلاب میں بھی عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔پیپلزپارٹی کاکوئی بھی اتحادی نہیں بتاسکتاکہ کرپشن ،مہنگائی ،بدامنی اورتوانائی بحران میں جس شدت سے اضافہ ہوااسکی وجوہات کیاہیں ،کراچی اوربلوچستان میں بدامنی مزیدبڑھ چکی ہے اس کی کیاوجوہات ہیں ،جتنے ڈورن حملے اس حکومت کے دورمیں ہوئے اتنے پہلے نہیں ہوئے تھے اس کی کیاوجوہات ہیں ،پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی اقتدار میں آکرپاکستان کی معیشت کومضبوط کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ انتخابات کے قریب پاکستان مسلم لیگ(ن) پرجوالزامات لگ رہے ہیں وہ بھی ایک لطیفہ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ صدرزرداری کوجانناچاہیے کہ یہ 2013کاپاکستان ہے اب عوام آپ کے نعروں اوروعدوں میں نہیں آئیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) پردہشتگردی کی سرپرستی کرنے کاالزام بھی ایک لطیفہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریکارڈدیکھاگیاتوملک اسحاق کواسلحہ کے لائنس سندھ اوربلوچستان کی حکومتوں نے جاری کئے تھے ،اس سے پہلے راجہ ریاض پنجاب حکومت کوبدترین حکومت کہتے تھے اب عمران خان اورراجہ ریاض بھی ایک زبان بول رہے ہیں اورشرجیل میمن کی بھی یہی زبان استعمال کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وہ کیاقدرمشترک ہے کہ جوعمران خان اورشرجیل میمن کوایک زبان پرمجبورکررہی ہے وہ مسلم لیگ(ن) اورنوازشریف کاخوف ہے ،قادری اورحکومت ،چوہدری برادران اورجنرل مشرف جوایک زبان بول رہے ہیں وہ بھی مسلم لیگ(ن) اورنوازشریف کاخوف ہے ،پاکستان کے عوام کے سامنے حقائق سامنے آرہے ہیں جنہیں جوبھی قوتیں آلہ کاربنارہی ہیں وہ نوازشریف کااقتدارمیں آنے کاراستہ روکنے کے لئے ہے لیکن نوازشریف کواقتدارمیں آنے سے ان سازشوں کے ذریعے نہیں روکاجاسکتاکیونکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اورنوازشریف کی پشت پرعوام ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ملکی معیشت کادیوالیہ نکال دیاہے اگرمعیشت کوسنھبالانہ دیاگیاتوپاکستا ن کے لئے کسی جنگ کی ضرورت نہیں ہے ،سوویت یونین بھی معیشت کمزورہونے پرٹوٹاتھا،زرداری صاحب بھی پاکستان کے گورباچوف ہیں ،اگرپاکستان کوبچاناہے توملک کوزرداری جیسے گورباچوفوں سے بچاناہوگا۔پیپلزپارٹی کی حکومت کے الزامات لگانے کامقصدبھی ایک ایسی ہنگ پارلیمنٹ لاناہے کیونکہ مخلوط حکومت بندربانٹ کرتی ہیں اورعوام کوبعد میں رکھاجاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) عام انتخابات کے بعد ایک اکثریتی حکومت بنائے گی ،ان مختلف عناصرکے ذریعے ایسے پھندے لگائے جارہے ہیں کہ مسلم لیگ(ن) کاووٹ تقسیم کیاجاسکے ۔احسن اقبا ل نے کہاکہ تاریخ کایہ ریکارڈ نہیں ہے کہ پیپلزپارٹی نے 1996 کی حکومت میں سپاہ صحابہ کوپنجاب میں اقتدارمیں حصہ داربنایاتھااوراس کوایک وزارت بھی دی تھی ،1997 میں مسلم لیگ(ن) نے آپریشن کیاجس کی پاداش میں نوازشریف پرحملہ ہوا۔احسن اقبال نے کہاکہ 2002 میں ق لیگ کی حکومت میں اعظم طارق کوجیل سے رہاکراکے جمالی صاحب کو ووٹ ڈلوایاگیاتھا،قائم علی شاہ میں بھی میٹنگزہوئی تھیں ،ایم کیوایم کے گورنرنے بھی اپریل 2010 میں کالعدم تنظیم سے میٹنگ کی تھی ،پیپلزپارٹی کسی اورپرالزامات لگاکراپنے ماضی کوچھپانے کی کوشش کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کاونٹرٹیٹرازم اتھارٹی کاقیام میں کیارکاوٹ تھی اورجب اسمبلی کاآخری اجلاس ہورہاہے اس وقت عجلت میں یہ بل پیش کیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ الیکڑانک سروینسل کی صلاحیت وفاقی حکومت کے پاس ہوتی ہے ،صوبوں کے پاس الیکڑانک سروینسل کی صلاحیت نہیں ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے مخالفین اپنی ناکامیوں سے گھبراکرمسلم لیگ(ن) پرالزامات لگارہے ہیں ،مسلم لیگ(ن) ایک وفاق کی جماعت ہے اوراہل تشیع بھی پاکستان کااتناہی حصہ ہیں جتناکہ کوئی اورہے ۔انہو ں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے کئی اہم عہدوں پراہل تشیع فائزہیں ۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کاایک ویژن ہے جس میں ہرشخص کوعقیدے اورمسلک کی آزادی حاصل ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کوچھینک بھی آجائے تواس کاالزام بھی مسلم لیگ(ن) پرلگادیتے ہیں ۔احسن اقبال نے کہاکہ تحریک انصاف کے پاس بیلٹ باکس ہیں نہیں اورپارٹی کے اندرانتخابات کرارہی ہے اوربات ملک میں شفاف انتخابات کی کرتی ہے ،عمران خا ن پہلے اپنااوراپنی پارٹی کامحاسبہ کریں ۔انہوں نے کہاکہ خان صاحب بھی راجہ ریاض اورشرجیل میمن کی زبان بول رہے ہیں تاکہ زرداری صاحب کو25زائدنشتیں حاصل ہوسکیںاورپاکستان مسلم لیگ(ن) کاووٹ بینک تقسیم ہوجائے لیکن وہ اپنے ان مقاصدمیں کامیاب نہیں ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کوموجودہ حالات میں سنبھالادینے کے لئے ایک اکثریتی حکومت کی ضرورت ہے ۔احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) مخلوط حکومت کے خلاف نہیں ہے ۔انہو ن نے کہاکہ ایک اکثریت رکھنے والی حکومت آزادانہ طورپرفیصلے کرسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے لئے نرم گوشہ رکھنے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا،پیپلزپارٹی نے ملک کے ہرادارے کونقصا ن پہنچایا۔مسلم لیگ(ن) کانرم گوشہ قانون کی حکمرانی کے لئے ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی بارعوام کوایک جمہوری اندازمیں اپناحق رائے دہی استعمال کرنے کاموقع مل رہاہے تاکہ 18کروڑعوام اپناحق رائے دہی استعمال کرکے حکومت قائم کرسکیں ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ الیکشن کے التوا کی سازشیں دم توڑگئی ہیں ،سپریم کورٹ نے بھی فیصلہ سنادیاہے کہ انتخابات بروقت ہونگے ،پاکستان کی تمام جمموری قوتیں انتخابات کابروقت انعقاد چاہتی ہیں ،ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ریاض فیتانہ نے ق لیگ سے مستعفی ہوکرآزادالیکشن لڑنے کافیصلہ اس لئے کیاہے کہ انہیں معلوم ہے کہ ق لیگ کے ٹکٹ پرالیکشن لڑنے سے ان کی ضمانت ضبط ہوجائے گی ۔احسن اقبا ل نے کہاکہ ایم کیوایم کے پاس پانچ سال تک وزات اوورسیز رہی اس وقت انہوں نے اوورسیز کے لئے ووٹ دینے کے حق کی بات کیوں نہیں کی ؟انہو ںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اوورسیزکوووٹ دینے کے حق میں ہے ،ایم کیوایم اب اوورسیز کے ووٹ کے حق پرشعبد ہ بازی کررہی ہے ۔احسن اقبال نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے کلیدی عہدوں پراس وقت پارٹی کے لئے قربانیاں دینے والے لوگ فائزہیں جنہوں نے 1999س لیکر2007تک آمریت کامقابلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) اپنے نظریئے پرقائم ہے ۔انہوں نے کہاکہ جے یوآئی تین سال تک اپوزیشن میں رہی اس لئے اس سے بات چیت کاعمل جاری ہے ،ایم کیوایم کواخلاقی طورپریہ زیب نہیں دیتاکہ وہ خود کواپوزیشن قراردے اس کواپوزیشن اپوزیشن کھلینے کاکوئی حق نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں مسلم ل لیگ(ن) بھرپوراکثریت حاصل کرے گی ،الزام تراشیاں کرناپیپلزپارٹی کاپراناوطیرہ ہے ،عمران ،مشرف ،چوہدری برادران ،زرداری صاحب اورطاہرالقادری ایک زبان بول رہے ہیں اس کامطلب ہے کہ ان سب کاایجنڈاایک ہے لیکن عوام باشعورہیں وہ اب پیپلزپارٹی کی شعبدہ بازی میں نہیں آئیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکی سلامتی کے ادارے پہلے دہشتگردوںکے ”استادوں”کو پکڑیں، دہشتگردخودہی بے نقاب ہوجائیں گے
راولپنڈی (جی پی آئی)پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدرمفتی لیاقت علی رضوی نے کہ ہے کہ دہشتگردوں کا استادہونے کے اعتراف پر سپریم کورٹ اور وفاقی وزیر داخلہ کومولانا سمیع الحق کے بیان کانوٹس لینا چاہئے۔ملکی سلامتی کے ادارے دہشتگردوں کو تلاش کرنے کی بجائے انکے ”استادوں”کو پکڑیں، دہشتگردخودبخودبے نقاب ہوجائیں گے۔طالبان نے ہمیشہ اسلام اور پا کستان کے نظریات کو نقصان پہنچا یا ہے۔اسلام کا لبادہ اڑھ کر بعض نام نہاد اسلامی مدارس اسلام پر سیاہ دھبہ ہیں۔حکمران مصلحتوں کا شکار ہو کر ملک و قومی کی سلامتی کو دا پر لگا رہے ہیں۔جوملاں طالبان سے مذاکرات اورصلح کے دعوے کر رہے ہیںدراصل وہی ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گذشتہ روز مو لانا سمیع الحق کے طالبان سے متعلق دیے گئے بیان پراپنے ردعمل کا اظہا ر کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ طالبان امریکہ،بھارت اور اسرائیل کے کرائے کے دہشت گرد ہیں۔سنی تحریک نے اے این پی اے پی سی میں دہشت گردوں سے مزاکرات کو آئین اور مشروط مزاکرات کی حمایت کی تھی طالبان سے ہتھیار پھنکے بغیر عدالتوں میں پیش ہوئے بغیر مزاکرات کا مطلب 40ہزار سے زائد مسلمانوں اور5ہزار سے زائد پاک سکیورٹی افسران اور جوانوں کی شہادت سے غدار ی ہوگا۔ اسلام اور دنیا کا کوئی قانون ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی ،پیر سمیع اللہ چشتی،پیر بسم اللہ کی شہادت داتا علی ہجویری ،پیر عبد اللہ شاہ غازی،سخی سرور کے مزارات کو دہشتگردی کانشانہ بنانے والوں کو معافی دینے کا حق نہیں رکھتا ۔پیپلز پارٹی،مسلم لیگ”ن”اپنی ذاتی اور سیاسی لڑائیوں کو ملک وقوم پر مسلط نہ کریں کوئٹہ ،کراچی،بلوچستان،پشاور اور جنوبی پنجاب سمیت دہشتگرد جہاں بھی موجود ہو ں ان کیخلاف فوری کاروائی کرنا ہو گی ورنہ عوام ان دونوںبڑی جماعتوں کا آئندہ الیکشن میں محاسبہ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیدناغوث اعظم رضی اللہ عنہ ملتِ اسلامیہ کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ علامہ اشفاق صابری
راولپنڈی( جی پی اائی)ادارہ صراط مستقیم راولپنڈی کے رہنماعلامہ اشفاق احمدصابری نے کہا ہے کہ سیدناغوث اعظم رضی اللہ عنہ ملتِ اسلامیہ کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ حضر ت شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی سیرت و تعلیمات ملت اسلامیہ کے لئے مینارہ نور ہیں۔آپ رضی اللہ عنہ نے تصوف و فقہ پر قلم اٹھا کر ملت اسلامیہ کی تربیت و اصلاح کا جامع دستو العمل دیا ۔آج بھی اگر ہمارے حکمران غیروں کا طواف چھوڑ کر اولیا اللہ کی خانقاہوں سے راہنمائی حاصل کریں تو ملکی بحرانوں کا خاتمہ ہو سکتا ہے ۔دہشتگردی کے خاتمے کیلئے غوث پاک کی پاکیزہ تعلیمات ہمارے لئے آئیڈیل ہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ائیرپورٹ سوسائٹی میں سالانہ محفل گیارہویں شریف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے علم و تصوف سے روحانی انقلاب برپا کیا ۔بے راہ رو انسانیت کو صراط مستقیم پر گامزن کرتے ہوئے دنیا کے کونے کونے میں اسلام کی روشنی پھیلائی ۔روحانیت و تصوف کو علم و عمل سے تعبیر کر کے راہبانیت کا قلع قمع فرمایا۔ ”محی الدین ”کے لقب کی عملی تصویر بن کر احیائے دین محمدی صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم کے لئے منبر و محراب کی زینت بنے ۔درس و تدریس سے خانقاہ عالیہ بغداد کو سجا کر عالم روحانیت سے وابستہ افراد کو سبق دیا کہ حصول علم و فروغِ علم جب تک درگاہوں سے میسر آتا رہے گا امن و محبت کے دیپ روشن ہوتے رہیں گے ۔ علامہ اشفاق صابری نے کہا کہ حکمران اپنی شہ خرچیاں چھوڑ کر سیدنا عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی باعث فخر سیر ت اپنا کر عوامی خدمت کا جذبہ پیدا کریں ۔ حضور غوث الاعظم سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی علیہ الرحمہ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اولیائے کرام کی تعلیمات پر عمل پیر ا ہوکر ہم اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے پورے ملک کو تاریکیوں میں ڈبودیاہے۔ملک عبدالرئوف
راولپنڈی(جی پی آئی)پاکستان سنی تحریک حلقہ پی پی 10 کے نامزدامیدواراورانجمن تاجران مصریال روڈکے صدرملک عبدالرئوف نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے پورے ملک کو تاریکیوں میں ڈبودیاہے۔قوم کاساراپیسہ اقتداربچانے کیلئے لگایادیاگیاہے جبکہ توانائی بحران کے مستقل حل کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جو کہ جمہو ریت کے ٹھیکیداروں کیلئے ڈوب مر نے کا مقام ہے۔ مفاہمت کے نام پر آتے جاتے اتحادی اقتدار کے مزے لوٹنے اور عوام کو بے وقوف بنانے میں مصروف ہیں،جبکہ غفلت اوربد عنوانی نے ملک کو تباہ و برباد کردیا ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پی پی 10سیکرٹریٹ میں چوہڑ، سہام اورچاکرہ کے معززین علاقہ کے مختلف وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ملک عبدالرئوف نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہیں،عوام کے جان و مال کا تحفظ اور دہشت گردوں کو نشان عبرت بنانا حکومتی ذمہ داری ہے۔ حکمران دہشت گردی کے واقعات میں ملوث مجرموں کو پکڑ نے کی بجائے ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ، فرقہ واریت ، لاقانونیت اور انتہا پسندی ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے اسکا خاتمہ نہ کیا گیا تو مستقبل میں سنگین نتائج برآمد اور معیشت تباہ و برباد ہوجائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ملکی سلامتی اور امن کے دشمنوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کی جائے ، کالعدم تنظیموں کا نیٹ ورک توڑا جائے ، دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈائو ن کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مخلص اور ایماندار قیادت کا انتخاب قوم کی پہلی ترجیح ہے، قوم اب ظالم حکمرانوں کے بہکاوے میں نہیں آئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کا دورہ ایران خوش آئند ہے، پاکستان اور ایران کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیںایران کی ثقافت پاکستان سے مماثلت رکھتی ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی شاعری سے متاثر ہیں، علامہ محمد اقبال نے پوری دنیا کے مسلمانوں میں اتحاد و انصاف کا درس دیا ہے، آصف علی زرداری کے دورہ ایران سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، پاک ایران گیس پائپ لائن کے معاہدہ سے دونوں ممالک کے تعلقات نئے دور میں شامل ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پیپلز پارٹی کا عوام کے لئے ایک اور تحفہ ہے، ہمیشہ پیپلز پارٹی نے ہی عوام کو تحفے دئیے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہمسایہ ممالک سے خوشگوار تعلقات پیدا کئے ہیں اور خطے میں دوستانہ تعلقات کو فروغ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے، اس معاہدہ سے دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا، پیپلز پارٹی نے یہ معاہدہ کر کے قوم سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک اسحاق کے بیرون ملک جانے کی ذمہ داری رحمن ملک پر عائد ہوتی ہے،رانا ثنا اللہ
لاہور(جی پی آئی)وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک اسحاق کے بیرون ملک جانے کی ذمہ داری وزیرداخلہ رحمن ملک پر عائد ہوتی ہیایئرپورٹ اور امیگریشن رحمن ملک کے دائرہ اختیار میں ہیںاورملک اسحاق کے بیرون ملک جانے پر رحمن ملک جوابدہ ہیںوہ اس حوالے سے اپنی کوتاہی کا اعتراف کریں رحمن ملک کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے راناثنا اللہ نے کہا کہملکی تاریخ کے نااہل اور ناکام ترین وزیر داخلہ رحمن ملک اپنے جھوٹے بیانات سے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے رحمن ملک کو بیان بازی کے علاوہ کچھ نہیں آتا رانا ثنا اللہ نے کہاکہ امن و امان کی سنگین صورتحال، بلوچستان اور سندھ میں ٹارگٹ کلنگ رحمن ملک کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیرحمن ملک دہشت گردی کے مسئلے پر پوائنٹ سکورنگ سے باز رہیں ، عوام کو ان کی اہلیت کا بخوبی اندازہ ہے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں، یہاں امن و امان کی صورتحال دیگر صوبوں کی نسبت بہت بہتر ہے رحمن ملک پیپلز پارٹی کی حکومت کی غلط پالیسیوں کے نتائج کو پنجاب حکومت پر ڈالنے کی سازش کر رہے ہیں لیکن عوام کو رحمن ملک کی جھوٹ میں مہارت کا اندازہ ہے اور ملک کا کوئی ایک شخص بھی ان کی بات پر اعتبار کرنے کیلئے تیار نہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اے پی ایم ایل کی حج اخراجات میں اضافہ کی شدید مذمت
لاہور (جی پی آئی)آل پاکستان مسلم لیگ کی ترجمان ومرکزی سیکرٹری اطلاعات آسیہ اسحاق نے حکومت کی جانب سے حج اخراجات میں اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں بھر میں یہ مسلمہ اصول ہے کہ مذہبی فریضے کی ادائیگی کے موقع پر حکومت عوام کو سبسٹی دیتی ہیں تاہم موجودہ حکمران مسلسل پانچ سال سے نہ صرف حج اخراجات میں اضافہ کرکے حج جیسے مقدس فریضے کی ادائیگی میں روکاوٹ بن رہے ہیں بلکہ حج کرپشن کیس میں کافی”نیک نامی ” بھی کما چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ایک سابق وزیر حج کرپشن کے الزام میں جیل بھی جاچکے ہیںاور یہ الزام بھی لگتے ہیں کہ عازمین حج کیلئے یہ رہائش عمارتیں شفاف طریقے سے حاصل نہیں کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حج کیلئے حاصل کی گئی عمارتیں زیادہ فاصلے پر نہ ہو۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ حکومت حج اخراجات میں اضافہ فی الفور واپس لے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی کی شاہ خرچیاں اور خادم اعلی عام آدمی کی خوشحالی کیلئے شب و روز مصروف:عامر نواب خان
لاہور(جی پی آئی) پیپلز پارٹی کی شاہ خرچیاں اورخادم اعلی کی عام آدمی کی خوشحالی کیلئے شب و روز مصروفیت تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)لاہور کے نائب صدر عامر نواب خان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہو ئے کہا کے میٹرو بس سروس ایک اہم قدم ہے جو عام آدمی کے لئے مہیا کی گئی ہے میٹرو بس سروس خادم ِ اعلی کا خواب تھا جو آج پورا ہوگیاہم خادم اعلی کے اس کارنامے کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پیپلز پارٹی کی شاہ خرچیاں ایک طرف ہیں جبکہ خادم اعلی میاں شہباز شریف عام آدمی کی خوشحالی کیلئے شب و روز مصروف ہیں عامر نواب خان نے کہا میں امید کرتا ہوںکہ آئندہ الیکشن میں عوام (ن )لیگ کو پھر سے خدمت کا موقعہ دے گی اور اس دفعہ (ن )لیگ پورے ملک میںتمام سیاسی جماعتوںکو کلین بولڈ کرے گی اور اپنی وا ضح اکثریت حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو جیلانی پارک میں منعقد جشن بہاراں کا میلا نہیںلگنے دیں:PHAورکرز یونین
لاہور(جی پی آئی)پی ایچ اے ورکرز یونین سی بی اے کے جنرل سیکرٹری نے ریس کورس پارک میں احتجاجی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو جیلانی پارک(ریس کورس پارک) میں منعقد کیا جانے ولا جشن بہاراں کا میلا نہیںلگنے دیںانھوں نے کہا کے اپنی عیاشیوں کے لئے کروڑوں لٹا دئے جاتے ہیں لیکن غریب مزدور دو و قت کی روٹی پوری نہیں کر پاتااوراس کے بچے بھی تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں۔انھوں نے کہا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ رشوت اور ذاتی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر ترقیاں بانٹنے کا سلسلہ بند کیا جائے اور ملازمین کو سینیارٹی اور میرٹ پر ترقیاں دی جائیں۔ملازمین کے بقایا جات فی الفور ادا کئے جائیں اور انکی تنخواہوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔اس موقع پر پی ایچ اے ورکرز یونین کے چیئرمین چودھری محمودالاحد نے اپنے خطاب میں مطالبہ کیا کنٹریکٹ ورک چارج اور ڈیلی پیڈ ملازمین جو سا ل ہا سال سے کام کر رہے ہیںکو مستقل کیا جائے۔اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم ہڑتال کریں گے اور مال روڈ پر اپنے بچوں سمیت دھرنا دیں گے۔مظاہرے میںواسا یونین کے جنرل سیکرٹری شاہد نصر، ڈاکٹر معین، لیاقت مہر، شہزاد انور اور ایل ڈی اے کے جنرل سیکر ٹری سعید کھوکھرنے بھی شرکت کی اور پی ایچ اے کے ملازمین سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ واسا اور ایل ڈی اے کے تما م ملازمین بھی پی ایچ اے ورکز یونین کے تمام مظاہروں میں شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عام انتخابات کا دن کاغذی شیروں کے احتساب کا دن ہوگا:سیدہ ماجدہ زیدی
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن پنجاب اسمبلی سید ہ ماجدہ زیدی نے کہا ہے کہ عام انتخابات کا دن کاغذی شیروں کے احتساب کا دن ہوگا، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ق بھر پور کامیابی حاصل کرے گی، پنجاب کے عوام مسلم لیگ ن کے ستم سے ستائے ہوئے ہیں مسلم لیگ ق انہیں ن لیگ کے مظالم سے نجات دلائے گی اور ان کے دیرینہ مسائل حل کئے جائیں گے ،پاکستان مسلم لیگ ق نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ پنجاب کے عوام اس کی دور حکومت کویاد کررہے ہیں ،پاکستان مسلم لیگ ق اپنی مثالی کارکردگی کی وجہ سے عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صوبے کی پسماندہ تحصیلوںمیں 14 دانش سکول قائم کئے ہیں:حاجی اللہ رکھا چوہدری
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی حاجی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ صوبے کی پسماندہ تحصیلوںمیں 14 دانش سکول قائم کئے ہیں جہاں کم وسیلہ یتیم اور غریبو ں کے بچوں کو اعلی معیار کی تعلیمی سہولتیں مفت فراہم کی جا رہی ہیں، دانش سکول تعلیمی معیار اور سہولتوں کے لحاظ سے کسی بھی طرح ملک کے اعلی تعلیمی اداروں سے کم نہیں ہیں، دانش سکول کی مخالفت کرنے والے نہیں چاہتے کہ غریب کے بچے اعلی تعلیم حاصل کریں، یوسی 51میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک میں چاروں طرف اندھیرے ہیں، عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں،وفاقی حکومت سے وہ مایوس ہوچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پورا ملک اندھیروں میں دوب چکا،افواہ ساز فیکٹریا ں کام کررہی ہیں:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین کے خلاف کاروائی کریں۔ڈپٹی وزیر اعظم اور درجنوں وزرا زرعی ٹیکس کے نا دہندہ ہیں۔آرٹیکل 62,63پر سختی سے عملدرآمد ہونا چاہئے۔جعلی ڈگری اور دوہری شہریت کا حامل شخص کسی صورت میں بھی عوامی نمائندگی کا حق دار نہیں۔ملک میں محب وطن قیادت کا فقدان ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام آئندہ انتخابات میں ووٹ کو امانت سمجھتے ہوئے اہل افراد کے حق میں استعمال کریں۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کا دور حکومت ملکی تاریخ کا بدترین دور ہے۔عوام کو بنیادی ضروریات زندگی سے بھی محروم کردیا گیا ہے۔ادارے تباہ ہوچکے ہیں۔5سال میں ریلوے کے لئے ایک بھی انجن نہیں خریدا گیا جبکہ اسی عرصہ میں ریلوے کا ملکی وغیر ملکی قرضہ 58ارب60کروڑ30لاکھ روپے اور خسارہ34ارب3کروڑ روپے تک جاپہنچا ہے۔جمہوری حکومت کے دور میں22ممالک کے ساتھ ٹریڈ میں کمی ہوئی۔انہوںنے کہاکہ نوجوان فرسودہ نظام سے چھٹکارے کے لئے کام کریں۔بلاشبہ اسلامی نظام دنیا کا بہترین نظام ہے۔پوری دنیا میں سرمایہ دارانہ اور جاگیردارانہ نظام اپنی آخری سانسیں لے رہا۔انشا اللہ جلد پاکستان میں بھی سبز اسلامی انقلاب آئے گا۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہاکہ ملک مکمل طورپر اندھیروں میں ڈوب چکا ہے جبکہ حکمران سورہے ہیں۔افواہوں کی فیکٹریاں کام کررہی ہیں۔بروقت انتخابات ہی ملک و قوم کو درپیش مسائل کا واحد حل ہیں۔پاکستان کے عوام غیر جمہوری قوتوں کو شب خون نہیں مارنے دیں گے۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔حکومت اور اس کے ماتحت اداروں کے کرنے والے کام عدلیہ کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان مل کر ساتھ چلیں گے اور امید کے چراغ جلائیں گے :سید منور حسن
لاہور(جی پی آئی)جماعت اسلامی پا کستان کے امیر سید منو ر حسن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان مل کر ساتھ چلیں گے اور امید کے چراغ جلائیں گے ۔پاکستان میں اللہ کی شر یعت کو نافذ کر یں گے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کو جا گیرداروں ،وڈیروں اور لٹیروں نجات دلانے کے لیے ڈا کٹر عبدا لقدیر خان کے ہمراہ رائے عامہ کو منظم کر یں گے ۔عوام کو ہر طر ح کے چیلنجوں سے نبردآزما ہو نے کے لیے تیا ر ہو نا ہو گا ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹم بم کا تحفہ دے کر ناقابل تسخیر بنا دیا ہے ۔پاکستان کو اس وقت دوست نما دشمنوں اور دشمن نما دوستوں نے گھیرا ہو ا ہے ۔ان حالات میں ڈا کٹر عبدالقدیر خان نے میدان میں آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے پریس ریلیز کے مطابق ان خیا لات کا اظہار انھوں نے تحریک تحفظ پاکستا ن کی جا نب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبا لیے سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ استقبالیہ سے معرو ف ایٹمی سائنسدان ڈا کٹر عبدالقدیر خان ،نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں محمد اسلم ،زبیر فارو ق خان ،تحریک تحفظ پا کستان کے سیکرٹری جنرل چو ہدری خو رشید الزمان نے بھی خطاب کیا ۔سید منور حسن نے کہا ملک کو اس وقت کر پشن فری سو سائٹی کی ضرورت ہے ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو عوام کے دکھوں کا مداوا کرے ۔ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کو جا گیرداروں ،وڈیروں اور لٹیروں سے نجات دلانے کے لیے ڈا کٹر عبد لقدیر خان کے ہمراہ رائے عامہ کو منظم کر یں گے ۔عوام کو ہر طر ح کے چیلنجوں سے نبردآزما ہو نے کے لیے تیا ر ہو نا ہو گا ۔انھوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر رابطہ عوام مہم کے ذریعے عوام کے دلوں پر دستک دی جا ئے اور انھیں اپنا ہمنوا بنایا جا ئے جن حکمرانوں کو قوم نے تین تین بار ووٹ دے کر منتخب کیا انھوں نے اس کے بدلے قوم کو مہنگائی کر پشن بے رو ز گاری اور ٹا رگٹ کلنگ کا تحفہ دیا ہے اب عوام ان کو ووٹ نہ دیں ۔قوم کو ووٹ دینے کے رویے اور طر یقے کو بد لنا ہو گا ۔اس پر چی کا درست استعمال قوم کے مستقبل کو سنوار سکتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان باہم مل کر چلیں گے مقاصد کی جانب بڑ ھیں گے امید کے چراغ جلائیں گے ۔اندھیروں کا مقابلہ اجالوں سے کر یں گے ،عدل انصاف کا نظام لا ئیں گے اور پاکستان میںاللہ کی شر یعت کو نافذ کر یں گے ۔انھوں نے کہا حکو مت کا فر ض بنتا ہے کے وہ انتخا بات اور عبوری حکومت کا جلد اعلان کرے اور ایسے اقدامات کرے جس سے قوم کو امید اور حو صلہ ملے ۔انھوں نے انتخا بات کے التوا کے حوالے سے ایک وزیر کا بیان قابل مذمت ہے ایسے وزیر وں سے استعفی لے لینا چا ہیے ۔انھوں نے کہا چیف الیکشن کمشنر ایک قابل اعتبار شخص ہیں ، وہ کر اچی کے حو الے سے سپر یم کو رٹ کے دونوں فیصلوں پر عمل کرائیں تاہم فوری طور پر فو ج کی نگرانی میں از سرنو ووٹر لسٹ کی تصدیق اور نئی حلقہ بند یوں کے حو الے سے الیکشن کمیشن کا کردار مایوس کن ہے ۔انھوں نے کہا کر اچی میں سارا انتخابی نظام ایم کیو ایم نے یر غمال بنایا ہو ا ہے ۔چیف الیکشن کمشنر کو اس حو الے سے بھی خصوصی اقدامات کر نے ہو ں گے ۔سید منور حسن نے کہا پا کستان میں دن بدن امر یکی مداخلت بر ھتی جا رہی ہے ہم شرو ع سے یہ بات کہہ رہے ہیں کے یہ جنگ ہماری جنگ نہیں ہے دنیا کی تاریخ میں صو بہ خیبر پختونخوا کے عوام اپنے ہی ملک میں کبھی سیلاب ،کبھی زلزلے اور کبھی ملٹر ی آپر یشن کی وجہ سے کئی بار ہجرت کر چکے ہیں ۔انھوں نے کہا ملک کی بقا ،سر بلندی اور حقیقی آزدی کی جنگ ہم مل کر لڑیں گے ۔استقبالیے سے خطاب کر تے ہو ئے معروف ایٹمی سائنسدان ڈا کٹر عبد القدیر خان نے کہاایٹمی قوت سے لیس ملک میں عوام کی حا لت زار افر یقہ کے مما لک جیسی ہو گئی ہے۔ رشوت ستانی ،بے روزگاری ،لوٹ مار اور کر پشن کی وجہ سے ملک دن بدن کمزور ہو تا جا رہا ہے ۔جان بوجھ کر ملک میں افر تفری پھیلائی جا رہی ہے ۔پاکستان میں امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہو تا جا رہا ہے ۔ملک میں کروڑوں نوجوان در بدر اورمارے مارے پھر رہے ہیں ۔انھوں نے کہا اس ملک میں بے شمار وسائل مو جو د ہیںپاکستان کے بہترین ذہن باہر جا رہے ہیں۔انھوںنے کہا جس ملک میں سو ئی تک نہیں بن سکی وہاں چھ سال میں ہم نے ایٹم بم بنا یا ہے ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ میری طالب علمی کی زندگی اسلامی جمعیت طلبہ میں گزری اور وہاں اسلامی جمعیت کے لڑیچر کا مطالعہ کیا ۔میں اس وقت سے جانتا ہوں یہی نوجوان باکردار ،اور صالح نوجوان ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا:ترجمان
لاہور(جی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔ آئندہ انتخابات کے بارے میں مسلم لیگ ن سے کوئی بات چیت ہو گی تو پھر ہی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا کوئی فیصلہ ہوگا ۔ ترجمان نے سینیٹر پرویز رشید کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن باقی تمام قومی مسائل ، شفاف انتخابات کے انعقاد ، جمہوریت کے تحفظ اور ملکی سا لمیت کے مسائل پر اصولی موقف رکھتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی کی سیاست کے بنیادی اصول لوٹ مار کرنا ہیں:شمسہ یوسف
لاہور( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی پنجاب اسمبلی شمسہ یوسف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سیاست کے بنیادی اصول لوٹ مار کرنا ہیں،کھربوں روپے کی کرپشن کے میگا سکینڈلز وفاقی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، حکومت پانچ برس پورے کرنے کے باوجود ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نہیں نکال سکی،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام کی بے لوث خدمت ہماری حکومت کا طرہ امتیاز ہے، گزشتہ 5 برس کے دوران پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے بے شمار ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں،ان منصوبوں سے پنجاب کے عوام فائدہ اٹھار ہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمران خان اور طاہر القادر ی کا ایجنڈا ایک ہے ،وہ نہیں چاہتے کہ ملک میں جمہوری نظام مضبوط ہو: عبدالغفور
لاہور(جی پی آئی) صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد ا لغفو ر خاں نے کہا ہے کہ عمران خان نے طاہر القادری کے دھرنے میں چالیس فیصد کارکنان اپنی جماعت کے قرار دے کر ثابت کردیا ہے کہ وہ جمہوریت دشمن ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ،عمران خان اور طاہر القادر ی کا ایجنڈا ایک ہے ،وہ نہیں چاہتے کہ ملک میں جمہوری نظام مضبوط ہواور عوام کے مسائل حل ہوسکیں ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان بتائیں کہ پرویز مشرف کے خلاف ہونے والے کسی جلسے میں ان کا کوئی کارکن کیوں شریک نہیں ہوا،پرویز مشرف کی جمہوریت دشمن پالیسیوں پر وہ کیوں خاموش رہے ،عمران خان کا یہ بیان بھی عوام کے لئے عجیب نہیں ہے کہ طاہر القادری مشورہ کرلیتے تو میں تین لاکھ افراد کو دھرنے میں بھیج دیتا، عمران خان نے یہ بیان اس لئے دیا ہے کہ وہ ہمیشہ سے ہی جمہوری نظام کے مخالف رہے ہیں، ابھی تک ان کی اپنی جماعت میں جمہوریت نہیں آسکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کابینہ کا مشاورتی اجلاس وحدت سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا
لاہور(جی پی آئی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کابینہ کا مشاورتی اجلاس وحدت سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا،جس میں مرکزی کابینہ کے تمام اراکین شریک ہوے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ حکومت بلوچستان میں جاری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بغیر کسی دبائوکے تیز کرے تاکہ دہشت گردوں کا جلد خاتمہ کیا جاسکے۔رحمان ملک دہشت گردی کے خلاف صرف بیانات نہ دیں بلکہ سکیورٹی فورسزسے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کروائیں ۔انہوں نے کہاحکومت سانحہ کرانی روڈ دہشت گردی کے خلاف 23نکاتی مطالبات پر عمل در آمد میں تیزی لائے ۔دہشت گرد اب پر امن وادی مہران کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں درگاہ غلام حسین شاہ دہشت گردی کی پر روز مذمت کرتے ہیں ریاستی ادارے دہشت گردوں کو جلد گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ ملک بھر میں دہشت گردی کیخلاف امن واک کی جاے گی۔