ATIکے مرکزی صدر سید جواد الحسن کاظمی کراچی پہنچ گئے

کراچی (جی پی آئی)انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر سید جواد الحسن کاظمی 5روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔مرکزی صدر اس دوران کراچی میں ہونے والے مرکزی مجلس مشاورت کے اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ گلشن حدید میں ہونے والی مرکزی میلاد مصطفی کانفرنس میں خصوصی خطاب کریں گے۔

دریں اثنا مرکزی صدر کے کراچی مرکزی دفتر پہنچنے پر مرکزی سیکریٹری جنرل منظور احمد ، ناظم کراچی افتخار علی ،جنرل سیکریٹری محمد سعید سعیدی و دیگر نے انکی آمد پر انہیں خوش آمدید کہا۔