اٹک : 2 خواتین سمیت 4 کار چور گرفتار، 2 کاریں اور اسلحہ برآمد

Car thief arrested

Car thief arrested

اٹک (جیوڈیسک) اٹک پولیس نے کار چوری میں ملوث 2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر کے 2 کاریں اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ملزم دارالسلام کالونی اٹک سے رات 12 بجے کار چوری کر کے پشاور جا رہے تھے۔

تین میلہ چوک ناکہ سے کراس کرنے لگے تو پولیس نے انہیں پکڑ لیا دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزمان حیدر علی، سرفراز، شہناز بی بی اور شیمہ بی بی کار چوروں کے بین الصوبائی گروہ کے ارکان ہیں جو مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کرتے ہیں۔