اوکارہ : ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

Okara

Okara

اوکاڑہ (جیوڈیسک) اوکاڑہ بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کار سوار خاندان لاہور سے عارف والا جا رہا تھا۔

بائی پاس کے قریب تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی سڑک کنارے کھڑے ٹرالے سے ٹکرائی گئی۔ کار میں سوار خالد حسین، ان کی والدہ، اہلیہ کلثوم، بہن اور دو کمسن بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والا خاندان عارف والا کا رہائشی تھا۔