پشاور : سکندرپورہ میں بم دھماکے سے گھر کے دروازے اور گاڑی کو نقصان

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے سکندرپورہ میں مقناطیسی بم کے دھماکے کے نتیجے میں گھر کے دروازے اور گاڑی کو نقصان پہنچا۔ دھماکہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ پشاور کے علاقے سکندرپورہ میں نامعلوم افراد نے ایک گھر کے گیٹ پر مقناطیسی بم نصب کر رکھا تھا۔

جو زور دار دھماکے سے پھٹا۔ دھماکے سے گھر کے دروازے اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں آٹھ سوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔