آسٹرین سائیکلسٹ میتھیس برانڈل نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

Austrian Cyclist

Austrian Cyclist

آسٹریا (جیوڈیسک) آسٹریا کے سائیکلسٹ میتھیس برانڈل نے سائیکلنگ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

آسٹریا کے میتھیس برانڈل نے سوئٹزر لینڈ کے ورلڈ سائیکلنگ سنٹر میں شاندار پرفارمنس دکھائی۔ 24 سالہ رائیڈر نے زبردست کارکردگی سے اکاون اعشاریہ آٹھ پانچ کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹے میں مکمل کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔

ان سے پہلے جرمنی کے جینز ووئیگٹ نے 51 اعشاریہ ایک ایک کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹے میں طے کر کے ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔