آواران : ایف سی کے قافلے پر راکٹوں سے حملہ، تین اہلکار شہید، چار زخمی

Awaran

Awaran

آواران (جیوڈیسک) آواران میں ایف سی کے قافلے پر نامعلوم افراد نے راکٹوں سے حملہ کر دیا جس میں تین ایف سی اہلکار جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔

ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی کے قافلے پر نامعلوم افراد نے راکٹوں سے حملہ کر دیا جس میں تین ایف سی اہلکار جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔

حملے میں ایف سی کی ایک گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں‌ کا سلسلہ رکنے میں‌ نہیں‌ آ رہا ہے,گزشتہ دنوں‌ دہشت گردوں‌ نے ایران سے آنے والے شعیہ زائرین کی بس کو خود کش دھماکے سے اڑا دیا جس سے 28 کے قریب ہزارہ برادری کے افراد جان کی بازی ہار گئے.اس کے علاوہ بلوچستان میں‌ زلزلہ کے دوران متاثرین کی بحالی کیلئے کام کرنے والی تنطیموں‌ اور اہلکاروں‌ کو بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے.