ایک طرف حکومت عوام کو لوٹ رہی ہے تو دوسری طرف سٹریٹ کرائم جیسی وارداتوں نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے، روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری روحیل اکبر نے کہا ہے کہ ایک طرف حکومت عوام کو لوٹ رہی ہے تو دوسری طرف سٹریٹ کرائم جیسی وارداتوں نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی ہر طرف لٹیروں اور چورںکا راج ہے اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل بڑے بڑے دعوے کرنے والی موجودہ حکومت نے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرکے عوام کو دونوںہاتھوں سے لوٹنا شروع کررکھا ہے۔

جبکہ دوسری طرف جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے عوام کا جینا محال کررکھا ہے اب تو دن دیہاڑے عوام کو لوٹا جارہا ہے اور کئی پوچھنے والا نہیں انہوں نے کہا کہ اب اگر عوام کو سمجھ آگئی ہو تو وہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ملک کا سربراہ بنائیں تاکہ چوروں لٹیروں سے ملک کی جان چھوٹے اور ملک ترقی کی شاہرہ پر گامزن ہو سکے۔