بحرین : حکومت کیخلاف پرتشدد مظاہروں میں شدت

Bahrain

Bahrain

بحرین (جیوڈیسک)بحرین میں فارمولا ون گراں پری ریس کے آغاز پر حکومت کے خلاف پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شدت اختیار کرگیا ہے ۔ بحرین کے دارالحکومت منامہ کیمختلف علاقوں میں حکومت مخالف ہونے والیاحتجاج کو دبانے کے لیے پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل برسائے۔

جبکہ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھرائو کیا اور پیٹرول بم پھینکے۔تقریبا دو سے تین ہزار افراد نیکرزکان ہائی وے حکومت کے خلاف مارچ کیا ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے جس میں سیاسی قیدیوں فی الفور رہائی کا مطالبہ اور جمہوریت ہمارا حق کے نعرے بھی درج تھے۔