جاپان : اطہر رضوی کی تصنیف پر مذاکرہ 5مئی کو مسسی ساگا میں ہوگا

Japan

Japan

جاپان (جیوڈیسک)ٹوکیو عرفان صدیقیغالب اکیڈمی کینیڈا کے زیر اہتمام معروف دانشور، ادیب، مصنف، شاعر اور سفرنامہ نگار اطہر رضوی کی فکر انگیز تصنیف ڈوبتے سورج کے سائے پر دانشورانہ مذاکرے کا انعقاد 5مئی بروز اتوار مسسی ساگا میں کیا جارہا ہے۔

اس عالمی سطح کی تقریب میں پاکستان، جرمنی، جاپان، امریکا، برطانیہ اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ دانشور، مفکرین اور صحافتی شخصیات شرکت کریں گی اور کتاب کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گی۔ اس کے علاوہ پاکستان کے سیاسی حالات پر گفتگو بھی مذاکرے کا حصہ ہوگی۔

مذاکرے میں شرکت کرنے والے دانشوروں اور صحافیوں میں پاکستان سے ڈاکٹر انوار احمد، ایڈنبرا سے ڈاکٹر حسن بیگ، امریکا سے پروفیسر سعید اختر، امریکا سے ہی پروفیسر ستیہ پال آنند، برطانیہ سے تنویر اختر، مسسی ساگا سے لطافت علی صدیقی جبکہ جاپان سے بھی اہم صحافتی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ اطہر رضوی سیاست، فکر اور سفرناموں سمیت کئی کتابوں کے مصنف ہیں اور عالمی سطح پر شہرت رکھتے ہیں۔