فلپائن میں ارتھ ڈے ، صفائی مہم میں سیکڑوں رضاکاروں کی شرکت

Philippines

Philippines

منیلا(جیوڈیسک)فلپائن میں ارتھ ڈے منایا جا رہا ہے ،اس سلسلے میں ساحل کی صفائی مہم ہوئی جس میں سیکڑوں رضاکاروں نے حصہ لیا۔فلپائن کے شہر منیلا کے ساحل پر 200 سے زیادہ رضاکار وں نے صفائی مہم میں حصہ لیا۔

ساحل پر موجود پلاسٹک کی بوتلیں اور دیگر فالتو اشیا کو ہاتھوں میں تھامے بیگز میں جمع کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مہم کا مقصد ،لوگوں میں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کا شعور پیدا کرنا ہے۔