باجوڑ ایجنسی: شر پسندوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید، 2 زخمی

Bajaur Agency

Bajaur Agency

باجوڑ ایجسنی میں نامعلوم شرپسندوں کا چیک پوسٹ پر حملہ دو اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے نواحی گاں مینا میں قائم چیک پوسٹ پر رات گئے نامعلوم شرپسندوں نے جدید اسلحہ سے حملہ کردیا۔ حملے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں اور شرپسندوں کے درمیان کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار جاں حق اور دو زخمی ہوگئے۔

حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقہ کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔