لاہور: گلشن اقبال پارک سے ایک ماہ میں 17 موٹر سائیکلیں چوری

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں گلشن اقبال کی پارکنگ سے ایک ماہ کے دوران چور 17 موٹر سائیکلیں لے اڑے۔ قانون کے رکھوالے موجود تو ہوتے ہیں لیکن صرف دکھاوے کے لیے سیر کیلئے آنے والے شہریوں کی تعداد وارداتوں کی وجہ سے دن بدن کم ہونے لگی۔ لاہور کا ایک بڑا ڈویژن اقبال ٹان جہاں کی خوبصورت اور واحد تفریح گاہ گلشن اقبال دور دراز سے سیر کو آنے والوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔

لیکن لگتا ہے اب اسے کسی کی نظرلگ گئی، ایک ماہ کے دوران گلشن کی پارکنگ سے چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں شہری سترہ سے زائد موٹر سائیکلوں اور بیشتر موبائل فونز سے محروم ہو گئے۔