میلسی : زہریلا کھانا کھانے سے 20 افراد کی موت کا ڈراپ سین

Malise

Malise

میلسی (جیوڈیسک) میلسی میں زہریلا کھانا کھانے سے 20 افراد کی موت کے واقعے کا ڈراپ سین ہو گیا۔ باورچی رفیق نے جرم کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے کھانے میں زہر ملانے کیلئے اکسانے والے ملزم ارسل کھچی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ میلسی میں زہر خورانی کا شکار ہونے والے 20 افراد کی تحقیقات کے سلسلے میں پولیس نے گزشتہ روز سابق یونین ناظم افضل خان کھچی اور رفیق باورچی کو گرفتار کیا تھا۔

باورچی نے پولیس کے روبرو اقبال جرم کرتے ہوئے بیان دیا کہ اسے افصل خان کھچی کے بیٹے ارسل خان کھچی نے 50 ہزار روپے اور زہر کی بوتل دے کر اس کام پر آمادہ کیا تھا۔ پولیس نے باورچی کے بیان کے بعد ملزم ارسل کھچی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔