بلوچستان کے 100 افسروں کو وفاق میں تعینات کرنے کی منظوری

Balochistan

Balochistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 100 افسروں کو وفاق میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم ہاس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان سے 100 افسران کی وفاق میں تعیناتی وفاقی محکموں میں بلوچستان کی کم نمائندگی کے پیش نظر کیا گیا۔

فیصلے کا مقصد قومی ہم آہنگی کو بھی فروغ دینا ہے۔ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے 100 افسروں کو وفاق کے مختلف محکموں میں تین سالوں کیلئے تعینات کیا جائیگا۔ وزیراعظم کے فیصلے کے پیش نظر اسٹبلیشمنٹ نے 100 افسران کی فہرست مرتب کر لی ہے۔