بلوچستان کے حالات وہاں کی عوام کی مدد سے بہتر ہو سکتے ہیں، عاصمہ جہانگیر

Asma Jahangir

Asma Jahangir

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہیومن رائٹس کمیشن پنجاب چیپٹر کی جانب سے بلوچستان کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ مشن رپورٹ پیش کر دی گئی ،انسانی حقوق کمیشن پاکستان کی رہنما عاصمہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ بلوچستا ن کا ہر شخص امن کی خواہش رکھتا ہے ،لیکن برابری کی سطح پر اور بنیادی حقوق کے ساتھ، بلوچستان کے حوالے سے پیش کی گئی فیکٹ فائنڈنگ مشن رپورٹ میں حکومت کو تجاویز دی گئی ہیں کہ سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ادارے آئینی حدود میں رہ کر ذمہ داریاں انجام دیں، وزیر اعلی کے ساتھ ایک ہیومن رائٹس ایڈوائزر جبکہ ہر ضلعے میں ہیومن رائٹس کمشنر لگایا جائے۔

انسانی حقوق کمیشن کی رہنما عاصمہ جہانگیر نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حالات وہاں کے عوام کی مدد سے ہی بہتر کیے جا سکتے ہیں، شرط یہ ہے کہ ان کے بنیادی حقوق کی پامالی بند ہو جائے، زلزلہ زدہ علاقوں میں سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر بین الاقوامی ایجنسیاں مدد نہیں کر پا رہیں، جو تشویش ناک بات ہے، طالبان سے مذاکرات کا کوئی جواز نہیں تاہم پھر بھی کمیشن ہر اس راستے پر حکومت کے ساتھ ہے جو امن کی طرف جائے۔