بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

Recovered Weapons

Recovered Weapons

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے اور ایف سی نے کارروائی کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ فرنٹئیر کور نے کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کارروائی کی اور اس دوران ایک ٹرک سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

پکڑے جانے والے اسلحہ میں سو بوری دھماکا خیز مواد ہزاروں کی تعداد میں گولیاں اور سو سے زائد کلاشنکوف شامل ہیں۔

سنائپر ٹیلی سکوپ، ریموٹ کنٹرولڈ گنز سمیت مختلف اقسام کے پسٹل رائفلز، سرکٹ بورڈ اور سیکڑوں کی تعداد میں ڈیٹونیٹرز بھی برآمد ہوئے ہیں۔ برآمد کئے گئے اسلحہ میں بم بنانے کیلئے استعمال ہونے والے سرکٹ بورڈ، ای آئی ڈی سوئچ، بیٹری سوئچ اور ٹرانزسٹرز بھی شامل ہیں۔

ایف سی حکام کے مطابق پکڑے جانے والے اسلحے میں اسلحہ کی نشاندہی کرنے والی ٹارچ بھی شامل ہیں۔ ایف سی نے کارروائی کے دوران دو افراد کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔