بلوچستان میں حکومت سازی،ن لیگ مشکلات سے دوچار

Nawaz Sharif1

Nawaz Sharif1

لاہور(جیوڈیسک)مسلم لیگ(ن)کیلئے بلوچستان میں حکومت سازی کا معاملہ گھمبیر ہو گیا،پارٹی ذرائع کے مطابقثنا اللہ زہری وزارت اعلی کے عہدے کی دوڑ سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔پارٹی قیادت چنگیز خان مری کو وزارت اعلی کیلئے نامزد کرنا چاہتی ہے،اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور بلوچ قوم پرست جماعتیں بھی چنگیز خان مری کی بحیثیت وزیر اعلی بلوچستان نامزدگی پر متفق ہیں۔

لیکن ثنا اللہ زہری اس معاملے پر لچک کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔صورت حال پر میاں نواز شریف ثنا اللہ زہری اور چنگیز خان مری کو مشاورت کیلئے روک لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف صوبے کے وسیع تر مفاد میں ثنا اللہ زہری کوقائل کرنے کی کوشش کرینگے۔