شدید گرمی کی لہر رواں ہفتے بھی برقرار رہےگی، محکمہ موسمیات

Extreme heat

Extreme heat

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر رواں ہفتے بھی برقرار رہے گی جبکہ گلگت بلتستان کے چند ایک مقامات پر بارش ہوئی۔ ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں سورج اپنی آب و تاب کے ساتھ آگ برسا رہا ہے۔

شدت گرمی اور گرم ہواں سے بچنے کے لئے شہر شہر گاں گاں لوگ ٹھنڈے ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کررہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر رواں ہفتے بھی برقرار رہے گی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں پچاس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جبکہ سبی میں اڑتالیس ، ملتان فیصل آباد میں پینتالیس اور ،حیدرآباد میں پارہ چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔تاہم گلگت بلتستان کے چند ایک مقامات پر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمات کے مطابق گلگت ،کشمیر ،راولپنڈی اور ہزارو میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے۔۔اسلام آباد میں درجہ حرارت بیالیس، لاہور پینتالیس ، پشاور چالیس ،کراچی سینتیس اور کوئٹہ میں چوتیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔