گوجرانوالہ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ایس ایچ او کامونکی جاں بحق

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ(جیوڈیسک)گوجرانوالہ میں پٹرول پمپ لوٹنے میں مزاحمت پر ڈاکوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او کامونکی جاں بحق ہو گئے۔چار ڈاکوں نے نواحی علاقے ایمن آباد میں جی ٹی روڈ پر واقع پٹرول پمپ سے چار لاکھ روپے لوٹ لئے۔ ملزمان نے مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس سے پمپ کا کیشئر اور گن مین زخمی ہو گئے۔

پٹرول ڈلوانے کے لئے وہاں آئے تھانہ سٹی کامونکی کے ایس ایچ او عادل شمشاد بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوئے اور ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اعلی پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے۔