بلوچستان میں گورنر راج جلد ختم کردینگے، صدر زرداری

Zardari

Zardari

بلوچستان (جیوڈیسک)صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گورنر راج جلد ختم کر دیں گے۔ دورہ کوئٹہ میں صدر نے بلوچستان اسمبلی کے اراکین کو یقین دہانی کرادی۔ ایران سے کوئٹہ آمد پر صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان اسمبلی کے اراکین، اور مختلف مکاتب فکر کے علما سے ملاقاتیں کیں ۔

اراکین بلوچستان اسمبلی نے صدر سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں گورنر جلدختم کیا جائے، اس موقع پر صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس ضمن میں وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کو ہدایات جاری کر دی ہیں، بلوچستان میں گورنر راج جلد ختم کریں گے۔

صدر سے گورنر بلوچستان ، چیف سیکرٹری اور دیگر حکام نے بھی ملاقات کی جس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدر زرداری نے علما ومشائخ اور ہزار ہ برادری کے وفود سے بھی ملاقاتیں کیں ۔ اس موقعے پر صدر کا کہنا تھا کہ کہ قبیلے کو ہدف بناکر قتل کرنے والوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔