بنگلادیش ، 2 ہفتے قبل گرنیوالی فیکٹری سے زندہ خاتون کو نکال لیا گیا

Bangladesh

Bangladesh

بنگلادیش(جیوڈیسک)ڈھاکابنگلادیش میں 2 ہفتے قبل گرنے والی فیکٹری کے ملبے سے خاتون کو زندہ نکال لیا گیا،غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیش میں 24 اپریل کو 8 منزلہ پلازہ گرگیا تھا، جہاں تقریبا 5 ہزار افراد کام کرتے تھے، آج اس ملبے سے ایک خاتون ریشمی کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

خاتون بیم اور کالم کے درمیان خالی جگہ میں محفوظ رہیں، کچھ دن قبل آگ بجھانے کیلئے ڈالے گئے پانی کو پی کر زندگی کی بازی جیت گئیں ، تاہم عمارت کے ملبے سے اب تک 1038 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔