امریکی صدر براک اوباما کی مقبولیت میں نمایاں کمی

Barack Obama

Barack Obama

نیویارک(جیوڈیسک)دوسری بار منتخب ہونے کے چھ ماہ بعد ہی امریکی صدر براک اوباما کی مقبولیت میں نمایاں کمی آ گئی ہے۔ایک عالمی تحقیقی ادارے نے امریکی صدر کی مقبولیت کے بارے میں سروے کرایا ہے۔

جنوری میں ہونے والے سروے میں ستاون فیصد امریکیوں نے اوباما کو بہترین لیڈر قرار دیا تاہم حال ہی میں ہونے والے ایک اور سروے میں یہ تعداد انچاس فیصد رہ گئی ہے،سڑسٹھ فیصد امریکیوں کا کہنا ہے،اوباماکے بیانات اور ان کی پالیسیوں میں واضح تضاد پایا جاتا ہے۔