بنوں : پرانی دشمنی کے نتیجے میں فائرنگ سے تین سگے بھائی جاں بحق

Bannu

Bannu

بنوں (جیوڈیسک) بنوں میں پرانی دشمنی پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق آمدی میں پرانی دشمنی کی بنا دو گروپوں میں تصادم ہوا جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

جس کے نتیجے تین افراد جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والے تینوں سگے بھائی تھے۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔