پشاور : امان اللہ کو براہ راست کوئی دھمکی نہیں ملی تھی، ایس ایس پی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس افسر ڈرائیور سمیت جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک امان اللہ اور اس کا ڈرائیور نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے ٹریفک پولیس افسر کی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی، جب وہ فقیر آباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں دلہ زاک روڈ پر واقع اپنے گھر سے نکل رہے تھے۔

پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور واقعہ کی تفتیش کررہے ہیں۔ فائرنگ کے بعد ڈی ایس پی اور ڈرائیور کی لاشوں کو لیڈی ریڈنگ ھسپتال پہنچا دیا گیا۔ ایس ایس پی ٹریفک آصف اقبال نے ذرائع کو بتایا کہ فائرنگ نامعلوم نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے کی۔

ڈی ایس پی ٹریفک امان اللہ کو براہ راست کوئی دھمکی نہیں ملی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی ایس پی ٹریفک کو متعدد گولیاں لگی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی ایس پی امان اللہ اور اس کے ڈرائیور کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ پہنچا دیا مگر وہ شہید ہوچکے تھے۔