بیروت: ترک ایئرلائن کے دو پائلٹ اغوا

لبنان میں نامعلوم افراد نے ترک ایئرلائن کے پائلٹ اور کو پائلٹ کو اغوا کرلیا۔ غیرملکی ایجنسی کیمطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایک سڑک سے ترکش ایئر لائن کے دو پائلٹ اغوا کر لیے گئے۔

لبنانی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دنوں پائلٹ کو ہوٹل لے جانے والی بس سے رات کے تین بجے اغوا کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوٹل جانے والی بس پر ایئر لائن کا دیگر عملہ بھی سوار تھا تاہم وہ محفوظ رہا۔