واشنگٹن: امریکہ نے 19 ممالک میں سفارتخانے کھولنے کا اعلان کردیا

Washington

Washington

امریکہ نے انیس ممالک میں سفارتخانے کھولنے کا اعلان کردیا۔ یمن کے علاوہ دیگر ممالک میں اتوار سے سفارتی عمل بحال ہوجائے گا۔ امریکہ نیالقاعدہ کے جانب سے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے مختلف ممالک میں قائم سفارتخانوں پر حملے کے پیش نظر سفارتخانے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جنھیں اب باقاعدہ کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

انیس ممالک میں امریکی سفارتخانے اتوار سے معمول کے مطابق کام کریں گے۔ یمن میں سیکیورٹی کی مخدوش صورتحال کے باعث امریکی سفارتخانہ بند رہے گا جبکہ دھمکی کے بعد لاہور میں بند کئیگئے سفارتخانے کو ابھی کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔