بیلجیم میں کیمیکل سے بھری ٹرین الٹنے سے ڈبوں میں آگ لگ گئی

Belgium Fire

Belgium Fire

بیلجیم(جیوڈیسک)بیلجیم میں کیمیکل سے بھری ٹرین الٹنے سے ڈبوں میں آگ لگ گئی، انتظامیہ نے قریبی آبادی کے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔بیلجیم کے گینٹ شہر سے ٹرین پر آتش گیر کیمیکل کو دوسرے شہر لے جایا جا رہا تھا کہ ٹرین الٹنے سے آگ بھڑک اٹھی۔

تیز ہواں کی وجہ سے آگ نے کئی کلومیٹر کے رقبے کو لپیٹ لیا۔ انتظامیہ نے قریبی آبادی سے تین سو لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے جبکہ آگ بجھانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔