لاہور: گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپوں کا سامان جل گیا

Lahore Fire

Lahore Fire

لاہور(جیوڈیسک)لاہور میں کوٹ لکھپت کے گھر میں لکڑی کے گودام میں آگ لگ گئی جس سے لاکھوں روپوں کا سامان جل گیا۔کوٹ لکھپت سٹیشن کے سامنے کرمانوالی کالونی کے ایک گھر میں لکڑی کے سامان میں آگ لگ گئی۔

جلنے والے سامان میں لکڑی کے چپ بورڈز اور فرنیچر بنانے کے آلات شامل تھے۔ ریسکیو حکام نے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔