خیبر پختون خوا میں بد ترین لوڈشیڈنگ ،دورانیہ 12 گھنٹے سے زائد ہو گیا

Peshawar Load Shading

Peshawar Load Shading

پشاور(جیوڈیسک)خیبر پختون خوا میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ پشاور میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں بجلی کا بحران دن بدن شدت اختیارکر رہا ہے۔

دارالحکومت پشاور میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے زیادہ ہے, اندرون شہر کے علاقوں سمیت سیٹھی ٹان ،ہشت نگری ، اکیڈمی ٹان میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سراپا احتجاج ہیں۔

جبکہ مضافاتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ 18 گھنٹے ہے۔ بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔جبکہ کئی علاقوں میں ٹیوب ویل بند ہونے سے پینے کے صاف پانی کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔